the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سری نگر۔ جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے وادی میں بورڈ امتحانات ملتوی کئے جانے پر جاری تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ طلباء و طالبات پر عذاب طاری کرنے کے بجائے کھلے ذہن کے ساتھ ان بچوں کے ساتھ بات کریں۔ حکومت کو امتحانات کے انعقاد کو وقار کا معاملہ بنانے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ انا اور ہٹ دھرمی کے لئے امتحانات کا انعقاد طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہوگا۔ طلباء و طالبات کے مختلف وفود عمر عبداللہ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملے اور انہیں زبردستی امتحانات کے انعقاد کے بارے میں تفاصیل بتائیں۔ مسٹر عبداللہ نے کہا کہ ہمارے نونہال طلباء و طالبات، جو اس وقت نہایت اہم کلاسوں میں زیر تعلیم ہیں ، ہماری ہمدردی اور اخلاقی حمایت کے مستحق ہیں۔ یہ بچے موجودہ بے چینی اور افراتفری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں کیونکہ کیریئر کے اہم پڑاؤ پر اُن کی تعلیمی سرگرمیوں پر بریک لگ گئی ۔ بدقسمتی سے ریاستی حکومت نے 4ماہ کے کلاسز ضائع ہونے کے باوجود وقت پر امتحانات لینے کے اپنے یکطرفہ فیصلے کی تعمیل کیلئے طلبہ کو ڈرانے اور دھمکانے کا رویہ اختیار کر رکھا ہے، جو قابل افسوس اور قابل تشویش ہے۔ موجودہ بے چینی سے ہمارے بچے ذہنی دباؤ کے بھی شکار ہوئے ہیں اور موجودہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے ان پر مزید دباؤ بڑھایا



جارہا ہے۔ کارگذارصدر نے کہا کہ وقت پر امتحانات لینے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف طلباء و طالبات جو سوالات اٹھارہے ہیں وہ کسی بھی زاویہ سے غلط نہیں کیونکہ امسال بچے صرف 80دن اسکول جا پائے ہیں جبکہ ایک تعلیمی سال میں 180دن اسکول میں حاضری لازمی ہوتی ہے۔ طلباء و طالبات اپنا سیلبس مکمل نہیں کرپائے ہیں کیونکہ گذشتہ چار مہینوں سے نہ صرف اسکول بلکہ نجی ٹیوشن مراکز بھی بند پڑے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے نصاب سے ہی پیشہ وارانہ امتحانات کا انعقاد ہوتا ہے ایسے میں حکومت کی طرف سے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کے لئے نصاب میں کمی کرنے کی باتیں بے وزن ہیں کیونکہ اس سے مستقبل میں ہونے والے انٹرنس امتحانات میں طلباو طالبات کی کارکردگی بڑے پیمانے پر متاثر ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ایک طرف دانش گاہوں کو نذر آتش کرنے کے معاملے میں تماشائی کا رول نبھا رہی ہے اور دوسری جانب امتحانات کے انعقاد کو لیکر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ حکومت کا یہ رویہ اگرچہ حیران کن نہیں بلکہ مضحکہ خیز ہے۔ اگر آپ ریاست میں دانش گاہوں کی حفاظت نہیں کرپارہے ہیں تو آپ کو امتحانات کے انعقاد کے لئے زبردستی کرنا زیب نہیں دیتا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاستی حکومت دانشگاہوں کی حفاظت کے تئیں خود کو لاتعلق نہیں کرسکتی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے اسکولوں، ہمارے اساتذہ اور ہمارے طلبا و طالبات کی حفاظت کسی بھی قیمت پر یقینی بنائے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.